ابنا: جنرل طلعت مسعود نے انتخابات میں دھاندلی کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ اگر جلسے جلوسوں کے بعد حالات خراب ہوگئے تو اس سے طالبان فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جس کا نقصان افغانستان کے عوام حکومت اور خود ملک کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں وہ لوگ حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جو جمہوری عمل کے مخالف ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے کہا کہ دونوں صدارتی امیدواروں کو دھاندلی کے الزامات پر مل بیٹھ کر کوئي نتیجہ اخذ کرنا چاہیے اور یہی اس کی بہترین راہ حل ہے جس سے ملک کو بحران سے بجایا جاسکتا ہے۔
.......
/169